20 فروری ، 2013
فیصل آباد …فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے مطالبے پر وکلا ء نے ضلع کونسل چوک پر دھرنا د یا۔ وکلا کی عدالتوں میں توڑ پھوڑ کے خلاف ججز تین دن کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔ضلع کونسل چوک پر دھرنا دینے والے وکلا ء کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ مسلسل احتجاج کے باوجود حکومتی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں کیے گئے جس سے وکلاء کے اشتعال میں اضافہ ہورہا ہے۔ ادھر عدالتوں میں وکلا کی توڑ پھوڑ کے خلاف ججز تین دن کی رخصت پرچلے گئے ہیں۔