20 فروری ، 2013
ٹوبہ ٹیک سنگھ … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت گری سے ملک تباہ ہوجائے گا۔ پاکستان بچانا ہے تو صبر اور برداشت سے کام لینا ہوگا۔ وہ اسپورٹس اسٹیڈیم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کو امن سے رہنے کی ضرورت ہے۔ بدامنی کی آگ سے کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور ان کے ساتھیوں کو بھگانا اور قائد اعظم کے بچے ہوئے پاکستان کو بچانا ہے۔ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، کسی ایک فرقے نے پاکستان نہیں بنایا۔