Time 10 اکتوبر ، 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 4 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 4 خوارج ہلاک
فوٹو: فائل

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  9 اور 10 اکتوبر کو 2 مختلف آپریشنز میں 4 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر 9 اکتوبر کو بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج ہلاک ہوگئے، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن 10 اکتوبر کو شمالی وزیر ستان کے علاقے حسن خیل میں ہوا جس میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسزکے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

مزید خبریں :