Time 10 اکتوبر ، 2024
پاکستان

سعودی عرب کی آزادی اور خود مختاری کیلئے پاکستان ہمہ وقت تیار ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی آزادی اور خود مختاری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ 

پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب میں  اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری ترجیح میکرو اکنامک استحکام ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام سے معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں، فارن انویسٹرز کی ادائیگیاں وقت پر کی گئی ہیں۔ 

وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کو چاول، گوشت، پھل، سبزی اور مچھلی برآمد کرتا ہے، سعودی عرب کے ویژن 2030 میں پاکستان ساتھ ساتھ ہوگا۔

 وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے سعودی پاکستان جوائنٹ ٹاسک فورس کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے سعودی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ 

سعودی وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں پاکستان آنے والے سعودی وفد میں 130 حکام اور کاروباری افراد شامل ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کا امکان ہے۔


مزید خبریں :