پاکستان
21 فروری ، 2013

فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیا م کیلئے وکلاء کا کل صبح سے دھرنا

فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیا م کیلئے وکلاء کا کل صبح سے دھرنا

فیصل آباد …فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیا م کے لیے دس روز سے ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے والے وکلا نے ضلع کونسل کے سامنے کل صبح سے دھرنا دے رکھا ہے ۔وکلا نے عزم ہائیکورٹ بنچ کے قیام تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم طاہر کیا ہے۔ فیصل آباد میں گزشتہ روز مشتعل وکلا نے ضلع کونسل کے سامنے احتجاجی طور پر دھرنا دے دیا ہے جو اب تک جاری ہے۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وکلا کو دو دن کی رخصت دیتے ہوے چیف جسٹس اف لاہور ہائیکورٹ کو تمام حالات سے اگاہ کر دیا ہے ، عدالتوں میں ہونے والے نقصان اور کشیدہ حالات کا جائزہ لینے کیلئے ہائیکورٹ کی معائنہ ٹیم نے فیصل آباد پہنچ کر حالات کا جائزہ بھی لیا ہے جس کی رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کی جاے گی۔

مزید خبریں :