پاکستان
21 فروری ، 2013

کراچی: اورنگی ٹاوٴن میں آپریشن،کالعدم تحریک طالبان کے 3 مبینہ ملزمان گرفتار

کراچی: اورنگی ٹاوٴن میں آپریشن،کالعدم تحریک طالبان کے 3 مبینہ ملزمان گرفتار

کراچی … کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ ملزم کی نشاندہی پر آپریشن کرکے 3 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا بھی دعوی کیاہے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے فرنٹئیر کالونی سے گرفتار کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ ملزم کی نشاندہی پر چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں، 3 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،زیر حراست ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :