21 فروری ، 2013
اسلام آباد…شاہ زیب کو جس پستول سے قتل کیا گیا وہ پستول برآمد کر لیا گیا ،فرانزک رپورٹ سے تصدیق ہوئی کہ مقتول کو لگنی والی گولیاں اسی پستول کی تھیں ، پولیس کی جانب سے سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس میں پیشرفت کی جمع کر ائی گئی رپورٹ کے مطابق پستول ملزم کے بھائی شہزاد جتوئی کی گاڑی سے برآمد ہوا۔لائسنس کے بغیر پستول گاڑی کی ڈگی میں اسپیئر ویل کیساتھ چھپایاگیاتھا۔