پاکستان
21 فروری ، 2013

لاہور، اسکول کے بچے اسپتال منتقل،انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج

لاہور، اسکول کے بچے اسپتال منتقل،انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج

لاہور…لاہور کے علاقے شاہدرہ کے اسکول میں آگ سے زخمی ہونے والے اکیس بچوں کو میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،زخمیوں میں چار کی حالت تشویش ناک ہے، بچوں نے گیس کی بو کی شکایت کی تھی ،جیسے ہی ماچس جلائی گئی آگ بھڑک اٹھی اور وہاں موجود بچے اور اساتذہ اور دیگر آگ سے جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق بچے واقعے پر خوف زدہ ہو گئے ہیں جو چار سے پانچ گھنٹے میں Normalہو جائیں گے۔

مزید خبریں :