21 فروری ، 2013
پشاور…پشاور کے علاقے ہشت نگری میں واقع موبائل مارکیٹ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور5 افرادزخمی ہو گئے۔زخمی اور جاں بحق شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس اور امدادی کارکن جا ئے وقوع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال ذرائع نے ایک لاش اور5زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے۔