21 فروری ، 2013
پشاور…پیپلزپارٹی خیبر پختون خوا کے سیکرٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر دوست محمد خان نے میاں نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ،نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات ملک کے مستقبل کا تعین کرنے کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر امیر مقام اور پیپلزپارٹی سوات کے صدر لیاقت خان بھی موجود تھے،دوست محمد خان کا کہناتھا کہ وہ جلد اپنے علاقے میں جلسے کے بعد مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے ، پیپلزپارٹی بھٹو کی نہیں بلکہ زرداری لمیٹڈ کمپنی بن چکی ہے ، اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے دیانت دار اور اہل قیادت کی ضرورت ہے ، عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ کا سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔