پاکستان
21 فروری ، 2013

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ٹارگٹ کلنگ و بھتہ خوری پر رپورٹ طلب کر لی

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ٹارگٹ کلنگ و بھتہ خوری پر رپورٹ طلب کر لی

کراچی…سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس مشیر عالم نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری سے متعلق آئی جی سندھ اورڈی جی رینجرز سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس فیصلے میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔رپورٹ 25 فروری کو کراچی بد امنی کیس کی سماعت کے دوران پیش کی جائے گی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے 6 اکتوبر 2011 سے ابتک ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات، گرفتاریوں ، مقدمات کے چالان اور تفتیش سے متعلق تفصیلی رپورٹ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے طلب کی ہے ۔

مزید خبریں :