21 فروری ، 2013
پشاور…پشاور میں پولیس نے سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر تین افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن کی حدود میں آبدرہ روڈ پرتین افغان شہریوں کو سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر گرفتار کیاگیا۔ پولیس کے مطابق افغان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار افغانیوں میں ابراہیم، اسد اللہ اور فیروز شامل ہیں۔