پاکستان
21 فروری ، 2013

سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس واپس لے لیاگیا

سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس واپس لے لیاگیا

کراچی…شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے دوران سندھ اسمبلی میں سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979 کا بل منظور کرلیا گیا، ایم کیو ایم کے اراکین کی جانب سے مخالفت اور احتجاجاً ایوان سے واک آوٴٹ بھی کیا گیا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نثار کھوڑو کی صدارت میں ہوا۔ وزیر قانون ایاز سومرو نے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ واپس لینے کا اعلان کیا جس کے بعد سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979 کا بل منظور کیا گیا۔ اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے بھی بل کی حمایت کی جبکہ ایم کیو ایم کے ارکان نے اس کی مخالفت کی۔انہوں نے اس موقع پر نہ منظور کے نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے واک آوٴٹ بھی کیا۔سینئر وزیر پیر مظہر الحق نے ایم کیو ایم کے اراکین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے کہ اپنی بولو اور نکل پڑو سندھ ہماری ماں ہے، کراچی ہم نے بنایا ہے۔ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے فیصل سبز واری نے کہا کہ کچھ روز قبل اسی اسمبلی میں قائد ایوان بتارہے تھے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ عوام کے لئے نسخہ کیمیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایک ڈکٹیر کا قانون بند کیا گیا اوردوسرے ڈکٹیٹر کا قانون منظور کرلیا گیا۔

مزید خبریں :