21 فروری ، 2013
بنوں…بنوں پولیس نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی۔ اسکول کے کباڑ خانے میں ایک ٹیبل کے نیچے چھپائے گئے 14 بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی بنوں کے علاقے بنگش خیل مندان میں کی گئی۔ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بنگش خیل مندان میں دھماکا خیز مواد چھپایا گیا ہے۔ جس پر پولیس نے بی ڈی ایس عملے کے ساتھ وہاں چھاپا مارا۔ کارروائی کے دوران اسکول کے کباڑ خانے میں ٹیبل کے نیچے بوری میں رکھے گئے 14 ریموٹ کنٹرول بم برآمد ہوئے جنہیں فوری طور پر ناکارہ بنادیا گیا۔پولیس کے مطابق بموں کو تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔