21 فروری ، 2013
لاہور…شاہدرہ لاہورمیں نجی اسکول میں آتشزدگی سے جھلسنے والے22کم سن بچوں کو میواسپتال کی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق تمام بچوں اور انہیں کلاس سے نکالتے ہوئے جھلسنے والی ٹیچر کی حالت خطرے سے باہر ہے آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے بچوں کے نام حنان اسلم،حریا،صوفیہ شاہد،خدیجہ عمران،امان لیاقت،عمر شاہد،لاریب تنویر،رباب عمران،علی شیر اور مومنہ طاہر،زینب وحید،فسپین شبیر،عثمان مبشر،فرقان اکبر،زیبی آصف،مجتبیٰ توقیر،خرم فیصل،مانا خیل رضوان،مریم سین،عشر کامران، مہ لیاقت اوررین شاہد ہیں،ان کے علاوہ 24سالہ ٹیچرمریم مریدبھی جھلسنے والوں میں شامل ہیں،عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹیچر نے اپنی پروا کئے بغیرپہلے بچوں کوکلاس سے نکالا۔اسپتال میں بچوں کو بوائل انڈے اور دودھ دیا گیا۔