پاکستان
21 فروری ، 2013

آئینی مراحل طے ہونے تک نگران وزیراعظم پرمذاکرات نہیں کرسکتے،کائرہ

آئینی مراحل طے ہونے تک نگران وزیراعظم پرمذاکرات نہیں کرسکتے،کائرہ

اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے آئینی مراحل طے ہونے تک چودھری نثارسے نگران وزیراعظم کے معاملے پرمذاکرات نہیں کرسکتے۔ ان کاکہناہے کہ کوئٹہ سانحے سے پہلے کوئی اطلاع ملی تھی تواداروں نے کارروائی کیوں نہیں کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے اسلام آبادمیں سیمینارسے خطاب میں کہاہے کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتنا ہو گی۔بعدمیں میڈیاسے بات چیت میں ان کاکہناتھاکہ جمہوری نظام کیخلاف سازش کی جاتی ہے۔مفاد پرست گروپ ماضی میں بھی ایسا کرتے رہے ہیں،لیکن ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔آئندہ نگران وزیر اعظم کاکردارمحدودہوگااوروہ محض روزمرہ کے معاملات دیکھے گا۔

مزید خبریں :