21 فروری ، 2013
لاہور…ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور نذیر گجیانہ نے دوہری شہریت پر نااہل قرار دیئے گئے3ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ،الیکشن کمیشن نے ان ارکان سے مراعات اور واجبات کی واپسی کیلئے عدالت میں دعویٰ دائر کر رکھا ہے،جن ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ان میں سابق ارکانِ پنجاب اسمبلی رانا آصف،آمنہ بْٹر اور سابق رکن قومی اسمبلی شہناز شیخ شامل ہیں،عدالت میں پیش نہ ہونے پر تینوں کے25فروری کیلئے وارنٹ جاری کئے گئے۔