پاکستان
21 فروری ، 2013

خیبر پختون خوا :الیکشن میں سیکیورٹی، ایف سی اور پولیس کی تفصیلات طلب

پشاور… الیکشن کمیشن خیبر پختون خوا نے آئندہ عام انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں محکمہ داخلہ سے پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن خیبر پختون خوا نے محکمہ داخلہ سے صوبہ کے تمام اضلاع میں پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کی تعداد کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں۔ جبکہ انتخابات کے لئے سیکورٹی ا نتظامات سے متعلق بھی تمام متعلقہ تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے حساس پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست پہلے ہی الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :