21 فروری ، 2013
فیصل آباد…فیصل آباد میں مردہ جانوروں کاگوشت فروخت کرنے والے تین قصاب گرفتار ،بھاری مقدار میں خراب گوشت بھی برامد کر لیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ تاندلیانوالہ سے بھاری مقدار میں مردہ بکروں کا گوشت فیصل آباد لایا گیا ہے جو کہ یہاں کہ مقامی ہوٹلز کوفروخت کیا جا رہے ہے جس پر کاروائی کرتے ہوے تھانہ صدر کی پولیس نے جڑانوالہ روڑ پر چھاپہ مار کر ایک کار میں موجود کئی من مردہ گوشت کو قبضے میں لے لیا اور تین افراد کو یہ گوشت فروخت کرنے کی کوشش کرنے پر رنگے ہاتھوں ھراست میں لے کر گوشت سمیت تھانے منتقل کر دیا جہاں ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا ہے