پاکستان
21 فروری ، 2013

تحصیلدار ڈھاڈر کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، 3 لیویز اہلکار زخمی

تحصیلدار ڈھاڈر کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، 3 لیویز اہلکار زخمی

بولان … ضلع بولان میں تحصیلدار ڈھاڈر کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے، تحصیلدار دھماکے میں محفوظ رہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق تحصیلدار ڈھاڈر قاضی پرویز معمول کے گشت پر تھے کہ ڈھاڈر میں ان کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیا، اس دوران ان کی گاڑی پر قریبی پہاڑیوں سے فائرنگ بھی کی گئی۔ دھماکے سے تحصیلدار کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اور ان کے ہمراہ گاڑی میں موجود 3 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے، تاہم وہ خود اس میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ تحصیلدار ڈھاڈر کے اسکواڈ میں لیویز کی دوسری گاڑی میں سوار اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، زخمیوں کو سبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید خبریں :