پاکستان
21 فروری ، 2013

28فروری کے جرگہ میں امن مذاکرات کا طریقہ کار طے کیا جائے گا،فضل الرحمن

28فروری کے جرگہ میں امن مذاکرات کا طریقہ کار طے کیا جائے گا،فضل الرحمن

پشاور… جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 28 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں قبائلی جرگہ قومی قیادت سے ملاقات کرے گا۔ جس میں طالبان ، فوج اور حکومت سے مذاکرات کے لئے طریقہ کار واضع کیا جائیگا۔ وہ پشاور میں گرینڈ قبائلی جرگے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی قیادت کو جرگہ کے اعلامیہ سے آگاہ کیا جائے گا۔ جبکہ فوج، طالبان اور حکومت کے مابین مذاکرات کے لئے طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ مولانا کا کہنا تھا کہ جے یو آئی چاہتی ہے کہ قبائلی خود طالبان سے بات کریں۔ کیوں کہ قبائلی اپنی روایات کو بہتر سمجھتے ہیں۔ جرگہ جو موثر کردار ادا کر سکتا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔ فریقین جرگے کے سامنے بیٹھیں گے اور پھر آگے بات ہوگی۔ جرگہ فاٹا میں کام کریگا۔ پنجابی طالبان کے حوالے سے انہوں نے اپنی لاعلمی کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ ان کو ان کے بارے میں پتہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حاجی قادر خان کو جرگے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، قیام امن کے لئے قبائلی جرگے کی کوششوں کی حمایت حاصل کی جائے گی۔

مزید خبریں :