پاکستان
21 فروری ، 2013

پاک بھارت تعلقات، منفی رویے کو میڈیا کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے، کائرہ

پاک بھارت تعلقات، منفی رویے کو میڈیا کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے، کائرہ

اسلام آباد … وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی کیلئے پاکستان ، بھارتی چینلز کو نشریات کے حقوق دے رہا ہے، بھارت بھی پاکستانی میڈیا کی نشریات دکھائے، بہتر پاک بھارت تعلقات میں حائل منفی رویے کو میڈیا کے ذریعے ہی کم کیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں اے پی این ایس کے زیر اہتمام ساوٴتھ ایشیا میڈیا سمٹ سے خطاب میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی چینلز کی بغیر اجازت نشریات پر بھی برداشت کا مظاہرہ کر رہے ہیں تاہم افسوس اس پر ہے کہ بھارت میں ہمارے چینلز نہیں دکھائے جارہے، سیفما کی خطے میں میڈیا اسکول بنانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔ وفاقی و زیر اطلاعات نے کہا کہ بہتر پاک بھارت تعلقات میں حائل منفی رویے کو میڈیا کے ذریعے ہی کم کیا جا سکتا ہے ، پر امن پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، خطے میں امن و خوشحالی کیلئے بھی پاکستان اور بھارت کو تعلقات میں مثبت پیشرفت کرنا ہو گی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ معلومات تک رسائی کا بل اسمبلی کے اسی اجلاس میں منظور کرا لیا جائے گا، حکومتی اشتہارات سے متعلق پالیسی اے پی این ایس کی مشاورت سے تبدیل کی جائے گی۔

مزید خبریں :