Time 18 اکتوبر ، 2024
پاکستان

جسٹس قاضی فائز سے پہلے کے تمام چیف جسٹسز ڈرتے تھے، بزدل تھے: پی پی چیئرمین

جسٹس قاضی فائز سے پہلے کے تمام چیف جسٹسز ڈرتے تھے، بزدل تھے: پی پی چیئرمین
جسٹس فائز عیسیٰ جس نے فیض آباد ھرنا کا ایسا بہادر فیصلہ دیا جو پاکستان کے کسی اور جج میں ہمت نہیں کہ وہ کرکے دکھائے: بلاول— فوٹو:دائیں جانب پی پی آفیشل/ بائیں جانب فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے قبل کے تمام سابق چیف جسٹسز کو ڈرپوک اور بزدل قرار دے دیا۔

حیدرآباد میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ وہ جسٹس فائز عیسیٰ جس نے ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف دیا، انہوں نے کہا  کہ وہ جسٹس فائز عیسیٰ نہیں ہوسکتا، وہی جسٹس فائز عیسیٰ جس نے فیض آباد ھرنا کا ایسا بہادر فیصلہ دیا جو پاکستان کے کسی اور جج میں ہمت نہیں کہ وہ کرکے دکھائے۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ جسٹس فائز عیسیٰ جس نے کہا مشرف آمر ہے وہ کام کر کے دکھایا جو کوئی اور منصف نہیں کرسکتا تھا، جو کوئی اور چیف جسٹس نہیں کرسکتا تھا، وہ بھی کام کرکے دکھایا جو لوگ ڈرتے تھے یہ فیصلہ سنانے سے‘۔

بلاول کا کہنا تھاکہ ’اس سے  پہلے تمام چیف جسٹسز ڈرتے تھے، بزدل تھے، وہ یہ بھی نہیں کرسکتے تھے کہ جو آمر تھا اس کو آمر بھی نہیں قرار دے سکتے تھے، جسٹس فائز عیسیٰ کو قوم سلام پیش کرتے ہیں جو آپ نے یہ کام کیا ہے تاریخ ان کو یاد رکھے گی‘۔

مزید خبریں :