21 فروری ، 2013
اسلام آباد…میاں نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کے لیے پیر صابر شاہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اسلام آباد میں میاں نواز شریف کی ز یر صدارت مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں پیر صابر شاہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ، کمیٹی کے دیگرارکان میں اقبال ظفر جھگڑا،سردار مہتاب،امیر مقام اور خواجہ محمد خان ہوتی شامل ہیں۔کمیٹی خیبرپختونخوا میں پارٹی رہنماوں کیساتھ ملاقاتیں کرنے کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیاسی اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ پر بھی بات چیت کرکے حتمی سفارشات نوازشریف کوپیش کریگی۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے یکم مارچ سے خیبر پختون خوا سے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔