پاکستان
21 فروری ، 2013

آئندہ سال ریلوے کا ترقیاتی بجٹ 35 ارب روپے مختص کرنیکی سفارش

آئندہ سال ریلوے کا ترقیاتی بجٹ 35 ارب روپے مختص کرنیکی سفارش

اسلام آباد … قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے آئندہ مالی سال ریلوے کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 35 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کردی جو رواں مالی سال میں تقریباً 23 ارب روپے ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ اسٹیٹ بینک ریلوے کے ذمہ 40 ارب روپے کا اوور ڈرافٹ ختم کرے ، انجنز، بوگیوں اور اسپیئر پارٹس کو ٹیکسز سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ کراچی سرکلر ریلوے کیلئے مجموعی لاگت کا 93 فیصد سے زائد جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی سے آسان قرضے کی صورت میں لیا جائے گا، جس پر سود کی شرح 0.2 فیصد ہوگی اور واپسی 40 سال میں کرنا ہوگی۔ اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 246 ارب روپے ہے اور فنڈنگ کے معاملات رواں مالی سال کے آخر تک طے ہو جائیں گے ۔

مزید خبریں :