پاکستان
21 فروری ، 2013

کراچی: سی آئی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے کارکن سمیت 5 گرفتار

کراچی: سی آئی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے کارکن سمیت 5 گرفتار

کراچی … سی آئی ڈی پولیس نے ڈاکس تھانے کی حدود میں نالہ اسٹاپ کے قریب کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے کارکن سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 5 دستی بم، 2 کلاشنکوف، پستول اور منشیا ت برآمد کرلی۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان قتل، اقدام قتل اور ٹارگٹ کلنگ کی 30 وارداتوں، بھتا اور پولیس مقابلے میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے اسلحہ ، دستی بم اور منشیات برآمدہوئے۔ گرفتار کالعدم طالبان کا ملزم انور خان محسود کا تعلق ولی الر حمان گروپ سے ہے، گرفتار ملزم تحریک طالبان کے لئے چنداہ بھی جمع کرتا تھا۔

مزید خبریں :