21 فروری ، 2013
کراچی …مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے بل واپس لے کر ووٹرز کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے لیکن عوام اتنے بے وقوف نہیں، شکارپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس بل واپس لے کر ثابت کردیا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی مک مکاکی سیاست کررہے ہیں۔ آج سندھ کی عوام کی فتح کا دن ہے جنہوں نے دہرے نظام کے خلاف جدوجہد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے پانچ وزراء نے عوام کو بیوقو ف بنانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔ جب تک ایم کیو ایم کا گورنر استعفیٰ نہیں دیتا ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی کا حصہ سمجھتے ہیں۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ اگر عبدالحفیظ شیخ کو نگراں وزیراعظم بنایا جاتا ہے تو پھر انتخابات کی ضرورت نہیں ہے۔