پاکستان
21 فروری ، 2013

کراچی میں بد امنی:وکلا کی جانب سے امن ریلی و امن کانفرنس کا اعلان

کراچی …وکلاء تنظیموں کی جانب سے کراچی میں بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 27 فروری کو امن ریلی اور دو مارچ کو امن کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی میں سندھ ہا ئی کورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے صدر سندھ ہا ئی کورٹ بار ایسوسی ایشن مصطفٰی لاکھانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں عوا م کے جان و مال کے تحفظ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ یو میہ پندرہ سے بیس لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانا بنا یا جارہا۔ کانفرنس میں سندھ ہائی کورٹ،ملیر،کراچی ،سندھ اور پاکستان بار کونسلز کے رہنماوٴں نے شرکت کی اس موقع پر متفقہ طور پر کراچی میں امن ریلی اور امن کانفرنس کے انعقاد کا علان کیا گیا۔

مزید خبریں :