21 فروری ، 2013
جھنگ …سربراہ اہل سنت والجماعت مولانا احمد لدھیانوی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں آپریشن خوش آئند ہے اورکراچی میں بھی آپریشن ہونا چاہئے۔ملک میں کوئی شیعہ سنی فساد نہیں ہے۔ جھنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ حکومت دھرنوں سے بات مانتی ہے۔ اگر اہل سنت والجماعت کے کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا،تو ہم بھی دھرنے دیں گے، معاویہ اعظم طارق بے قصور ہے تو انہیں فوری رہاکیاجائے،اور اگر قصور وار ہیں تو سزا دی جائے۔ ان کا کہناتھا کہ جھنگ میں لشکر جھنگوی کا کوئی دفتر موجود نہیں ہے۔ حکومت خوشی سے آپریشن کرے لیکن اسکا آغاز ایم این اے کے گھر سے ہونا چاہئے۔ اگر انکی اوراہل سنت والجماعت کے کارکنوں کی گرفتاری سے ملک میں امن قائم ہوتاہے تو وہ گرفتاریوں کے لیے حاضر ہیں۔وزیر داخلہ رحمن ملک کے الزامات غلط ہیں ،اگر انہیں گرفتار کرلیا جائے تو ملک کے حالات صحیح ہوجائیں گے۔