21 فروری ، 2013
پشاور…قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پولیس کے لیے اسلحہ خریداری اسکینڈل میں ملوث محکمہ پولیس کے بجٹ آفیسر اور ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا۔ نیب خیبر پختونخوا کے مطابق 2009-10 میں خیبر پختونخوا پولیس کے لیے اسلحہ ، گاڑیاں، اور دیگر سامان خریدا گیا تھا۔ تاہم اس خریداری میں مبینہ خورد برد کی شکایات کے بعد انکوائری کی گئی۔نیب کے مطابق اسلحہ کی خریداری کے لیے قائم پرچیز کمیٹی نے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازا جبکہ انسپکشن کمیٹی نے بھی بغیر ٹیسٹ کے اسلحہ کی کلئرنس کرائی۔ نیب کے مطابق انکوائری کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام پر کنٹریکٹر ارشد مجید اور محکمہ پولیس کے بجٹ آفیسر جاوید خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ عنقریب مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔