22 فروری ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگٹڈآپریشن کیا، جس کے دوران دو مشتبہ افراد ہلاک اور چارگرفتارکرلیے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے سات اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے کالعدم تنظیمو ں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ اس دوران ایک مکان سے مشتبہ افراد نے اہل کاروں پر فائرنگ کی، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ طورپرکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔