22 فروری ، 2013
اسلام آباد… آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ وسطی بلوچستان ،جنوبی پنجاب،کراچی سمیت بالائی اور وسطی سندھ میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی،گوجرانوالہ ،لاہور،ساہیوال اور کو ہاٹ ڈویڑن میں موسلادھار بارش اکا امکان ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔آج اور کل مری ،گلیات ،مالاکنڈ،ہزارہ ،گلگت بلتستان اور کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ہے اور پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ بار کا بھی امکان ہے۔پارا چنار منفی7 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سب سے سرد مقام رہا۔ہنزہ،استور کا درجہ حرارت منفی 3،دیر،مالام جبہ ،مری ،سکردو ،گوپس میں منفی 2 اور دروش میں منفی 1 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت19 ، اسلام آباد اور لاہور میں 10، پشاور 9 اور کوئٹہ میں 1 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔