Time 25 اکتوبر ، 2024
پاکستان

بشریٰ بی بی کی بہن نے پارٹی رہنما مشعال یوسف زئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بشریٰ بی بی کی بہن نے پارٹی رہنما مشعال یوسف زئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے پارٹی رہنما مشعال یوسف زئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مریم وٹو نے کہا کہ مشعال بی بی، آپ آج کیوں کورٹ پہنچیں؟ کیا آپ کارروائی ڈالنے آئی تھیں؟

مریم وٹو نے مشعال یوسف زئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے کیسوں میں آپ کا کوئی کردار نہیں رہا۔ انہوں نے تو کبھی یہ بھی نہیں پوچھا کہ کوئی پٹیشن کب فائل ہوئی۔

مریم وٹو نے مشعال یوسف زئی سے کہا کہ کام کر کے کریڈٹ لیا کریں، ورنہ جس کا کریڈٹ بنتا ہے، اسے کریڈٹ لینے دیں۔

مزید خبریں :