Time 24 اکتوبر ، 2024
پاکستان

چارٹر آف ڈیموکریسی کی روشنی میں تمام سیاسی اسیروں کو رہا کر دینا چاہیے: خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ  نے کہا ہےکہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی کی روشنی میں تمام سیاسی اسیروں کو رہا کر دینا چاہیے۔

 خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ سیاسی اختلافات کی بنیاد  پر انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے مگر جن سیاستدانوں پر سنگین جرائم کے مقدمات ہیں ان کا معاملہ کچھ اور ہے۔

اس حوالے سے ن لیگ کے طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی مجرموں کی پناہ گاہ ہے ، اس میں ایک اور ملزمہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ خود وزیراعلیٰ کا پروٹوکول لے کر پشاور میں پناہ لی اور دوسروں کے بچوں کو کہتے ہیں اسلام آباد پر چڑھائی کرو، پہلے بھی بانی پی ٹی آئی اپنے اور اپنی گھر والی کی کرتوتوں کی سزا بھگت رہے ہیں، اگر بشریٰ بی بی توشہ خانہ ہضم نہ کرتیں تو چھپنا نہ پڑتا۔

مزید خبریں :