Time 25 اکتوبر ، 2024
پاکستان

میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن اور برٹش ایشین ٹرسٹ کی ذہنی صحت کیلئے مہم "مل کر" لانچ کردی گئی

کراچی میں میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن اور برٹش ایشین ٹرسٹ کی ذہنی صحت کیلئے مہم " مل کر " کی لانچ کردی گئی۔

ذہنی صحت سے متعلق میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن اور برٹش ایشین ٹرسٹ کی مہم "مل کر" کی افتتاحی آرٹس کونسل کراچی میں ہوئی۔ 

تقریب میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی کنٹری ڈائریکٹر کاملہ ماروی ٹپال، جنگ گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہ رخ حسن، مہمان خصوصی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے شرکت کی۔

پہلے سیشن میں شاہ رخ حسن اور کاملہ ماروی ٹپال نے مہم کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت اب معاشرہ ذہنی طور پر کافی تبدیل ہوچکا ہے اور لوگوں کی اکثریت ذہنی صحت کو بہتر انداز میں سمجھتی ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے حکومت کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پینل ڈسکشن میں حامد میر، سدرہ اقبال، اداکارہ صنم سعید نے سماجی پابندیوں، معاشی مشکلات اور انسانی رویوں سے پیدا ہونے مختلف ذہنی بیماریوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ 

تقریب میں ایم ڈی جیو نیوز اظہر عباس، تسکین کے بانی ڈاکٹر طحہٰ صابری، صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود اور سینیئر ریسرچ سائنٹسٹ روبینہ قدوائی بھی شریک تھیں۔ یہ مہم ایک سال جاری رہے گی۔

مزید خبریں :