Time 25 اکتوبر ، 2024
پاکستان

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو رہا کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو جہلم کی جیل سے رہا کر دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کےجج ابو الحسنات ذوالقرنین نے رہائی کی روبکار بھی جاری کی تھی۔

روبکار ملنے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو رہا کردیا گیا۔ جیل کے باہر موجود  پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

خیال رہے کہ 4 اکتوبر کو عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اسلام آباد کے ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :