Time 25 اکتوبر ، 2024
کھیل

ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو شکست دے دی

ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو شکست دے دی
جواب میں سری لنکا اے نے ہدف 17ویں اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا— فوٹو: ایشن کرکٹ کونسل

ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز کو 7وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی مگر سوائے عمیر بن یوسف کے کوئی دوسرا بیٹر نہیں چل سکا۔ عمیر بن یوسف کے 68 رنز کی بدولت پاکستان شاہینز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا اے نے ہدف 17ویں اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

وکرما سنگھے نے 52 اورلاہیرو اُودارا نے 43رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں، اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا اے نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔


مزید خبریں :