صحت و سائنس
29 فروری ، 2012

14سالہ لڑکی کے دل میں دھڑکن کنٹرول کرنے والے آلے کی تنصیب

14سالہ لڑکی کے دل میں دھڑکن کنٹرول کرنے والے آلے کی تنصیب

کراچی… پاکستان میں آئی سی ڈی لگانے کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا جس میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ڈاکٹرز نے ایک 14 سالہ بچی میں دل کی دھڑکن کی رفتار جانچنے کا آلہ لگایا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اس بچی کے دل میں لگایا جانے والا یہ آلہ امپلانٹیبل (آئی سی ڈی) کہلاتا ہے ۔نائلہ بگٹی کو پیدائشی طور پر کیوٹی سنڈ روم (QT syndrome) نامی مرض لاحق تھا یہ ایک ایسا موروثی مسئلہ ہے جس کے باعث دل کا برقی نظام متاثر ہوتا ہے اور دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔ تیز دھڑکن کے باعث بے ہوشی، مرگی یا اچانک دل بند ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ دل کا یہی عارضہ نائلہ کی تین بڑی بہنوں کیلئے مہلک ثابت ہو چکا ہے۔ اس کیس کے نگران ڈاکٹر عامر حمید خان نے بتایا کہ چونکہ نائلہ شدید خطرے کا شکار تھی اس لئے ہم نے اس میں سب سے چھوٹے سائزکا آئی سی ڈی لگانے کا فیصلہ کیا پروسیجر کے بعد نائلہ کی حالت بہتر ہوگئی اور آئی سی ڈی بالکل صحیح کام کر رہا ہے پاکستان میں پہلے بھی بالغ افراد میں آئی سی ڈی لگایا جاتا رہا ہے تاہم پہلی بار اتنے کم عمر مریض میں یہ آلہ لگایا گیا ہے۔ آئی سی ڈی دل کی رفتار کو معمول پر رکھنے کا آلہ ہے جو اضافی خوبیوں کا حامل ہے اور بیٹری کی مدد سے کام کرتا ہے یہ ایسے مریضوں میں لگایا جاتا ہے جن میں دل کی بے قاعدہ دھڑکن کے باعث اچانک موت کا خطرہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں :