23 فروری ، 2013
کبیر والا....خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ڈی پی او رائے اعجاز کھرل کے مطابق کبیر والا کے نواحی علاقے نواں شہر میں دو ڈاکو دکان میں ڈکیتی کے بعد فرار ہوئے۔ڈاکو ایک اور جگہ شہری سے موٹر سائیکل چھین رہے تھے کہ تعاقب کرنے والی پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔ہلاک ہونے والا ایک داکو سیم قتل،ڈکیتی اور اغوا کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔