پاکستان
23 فروری ، 2013

بی ایس ایف نے 30 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کرلیے

بی ایس ایف نے 30 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کرلیے

کراچی....بھارتی ریاست گجرات کے سمندری حدود میں کچھ کے مقام پر 30 پاکستانی ماہی گیروں کو بھارتی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔پاکستانی ماہی گیروں کی کشتیاں بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔ بارڈر سیکورٹی فورس نے بتایا کہ بھارتی سمندری حدود میں گرفتار کئے گئے پاکستانی ماہی گیروں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ان ماہی گیروں کو کوتیشوار لایا گیا جہاں سے انہیں گجرات پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

مزید خبریں :