23 فروری ، 2013
واشنگٹن....امریکا ان دنوں برفانی طوفانوں کی لپیٹ میں ہے۔برف باری کے طوان کا رخ اب گریٹ لیکس اور نیو اگلینڈ کی جانب ہے۔گزشتہ دنوں18ریاستوں میں تباہی مچانے والے برفانی طوفان کا اگلا ہدف نیو انگلینڈ ہے۔ محکمہ موسمیات نے نیوانگلینڈ کے علاقوں میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔۔ فلوریڈا میں طوفانی ہواو¿ں اورسیلاب کا خدشہ ہے۔ امریکاکے وسط میں برفانی طوفان کے پیش نظرنظام زندگی درہم برہم۔ ٹریفک کانظام متاثر۔ سیکڑوں پروازیں متاثرہوگئیں۔ شدید برف باری کے باعث کلیولینڈ میں امریکی ایئر لائن کاطیارہ رن وے سے پھسل گیامگرخوش قسمتی سےحادثےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔