Time 03 نومبر ، 2024
پاکستان

کے پی حکومت کا ضم قبائلی اضلاع میں طالبات کیلئے ماہانہ وظیفہ پروگرام کا ا علان

پشاور : خیبر پختونخوا ( کے پی)  حکومت نے ضم قبائلی اضلاع میں بچیوں کی تعلیم کےفروغ کے لیے ماہانہ وظیفہ پروگرام کا ا علان کیا ہے۔

ضم اضلاع کے بچیوں کو ماہانہ وظائف کے اجراکیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

دوران تقریب  بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضم اضلاع کی چھٹی تا بارہویں کلاس کی  بچیوں کو ماہانہ  1 ہزار روپے دیے جا رہےہیں،  پروگرام کے تحت 514 اسکولوں کی 30 ہزار بچیوں کو وظائف دیے جا رہے ہیں۔

اعلان کیے گئے وظیفہ پروگرام کے تحت چھٹی سے بارہویں جماعت کی بچیوں کا  ماہانہ 1 ہزار روپے  وظیفہ کم از کم 70 فیصد حاضری سے مشروط ہے  جب کہ 8 اضلاع کی 30 ہزار بچیاں  اس پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ  ضم اضلاع کی بچیوں کے  ماہانہ  وظائف پروگرام پر1.14 ارب روپے کی لاگت آئےگی، لاگت کا 82 فیصد حصہ کےپی حکومت،باقی 18 فیصد ورلڈ فوڈ پروگرام دے رہا ہے۔

اس موقع پر  وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کے لوگوں نےبہت زیادہ قربانیاں دیں اور مشکلات برداشت کیں ، بچیوں کیلئے ماہانہ  وظائف کا بنیادی مقصد داخلوں کی شرح بڑھانا اور ڈراپ آؤٹ کی شرح کم کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق پسماندہ طبقوں اور علاقوں کو  آگے لانے پرکام کر رہےہیں،  پروگرام سےضم اضلاع کےاسکولوں کی انرولمنٹ میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :