پاکستان
23 فروری ، 2013

کراچی بدامنی عملدرآمد کیس: سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

کراچی بدامنی عملدرآمد کیس: سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے کراچی بد امنی عملدرآمد کیس کیلئے جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ کراچی بدامنی عملدرآمد کیس کے جائزے کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سماعت کرے گاْ۔ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس محمد اطہر سعید شامل ہیں، کراچی بدامنی عملدرآمد کیس کی سماعت 25 فروری سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگی جبکہ فل بینچ کے بعد 3 رکنی بینچ دیگر مقدمات سنے گا ۔

مزید خبریں :