پاکستان
23 فروری ، 2013

شاہ زیب قتل: شاہ رخ جتوئی کی اپنا وکیل تبدیل کرنے کی درخواست

شاہ زیب قتل: شاہ رخ جتوئی کی اپنا وکیل تبدیل کرنے کی درخواست

کراچی … شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے وکیل تبدیل کرنے کی درخواست جمع کرادی، نئے وکیل شوکت زبیدی ہوں گے۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ملزم شاہ رخ جتوئی نے اپنا وکیل تبدیل کرنے کی درخواست دائرکی، جس میں موٴقف اختیارکیا گیا کہ ملزم اپنے وکیل عامر منصوب قریشی اور نعیم قریشی کوتبدیل کرکے نیا وکیل شوکت زبیدی کومقررکرنا چاہتا ہے۔ جس پرعدالت میں شاہ رخ جتوئی کے نئے وکیل شوکت زبیدی نے اپنا وکالت نامہ بھی جمع کرادیا۔ 28 فروری کوہونے والی سماعت میں شوکت زبیدی شاہ رخ جتوئی کے وکیل کی حیثیت سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

مزید خبریں :