23 فروری ، 2013
لاہور … حکومت پنجاب نے شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے 40 سال سے زائد عمر کے ریٹائرڈ فوجی سپاہیوں کو پولیس میں بھرتی کر لیا، مزید بھرتیاں بھی جاری ہیں۔ محکمہ پولیس میں بھرتی کئے جانے والے ریٹائر فوجی سپاہیوں کو بیلٹ نمبر الاٹ کئے جارہے ہیں، کم ازکم مڈل پاس ریٹائرڈ فوجی سپاہیوں کو 13 ہزار 200 روپے ماہاہ تنخواہ اور دیگر مراعات ملیں گی، ان کی ملازمت مستقل نہیں ہو گی۔ محکمہ پولیس کے مطابق بہتر کارکردگی پر ان کے ایک سالہ کنٹریکٹ میں توسیع ہوسکے گی۔ دریں اثناء بے روزگار نوجوانوں نے ریٹائرڈ فوجیوں کی پولیس میں بھرتی پر شدیدتحفظات کا اظہار کیا ہے۔