پاکستان
23 فروری ، 2013

نگراں حکومت کیلئے اتحادیوں سے مشاورت آئینی پابندی نہیں، فاروق ستار

نگراں حکومت کیلئے اتحادیوں سے مشاورت آئینی پابندی نہیں، فاروق ستار

لاہور … ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت آئینی اور قانونی ذمہ داری نہیں ہے۔ کراچی سے علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ تمام سیاسی جماعتوں سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتی ہے، نگراں سیٹ اپ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے ہیں، ضرورت کے وقت پیش کر دیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے آئے گی ۔

مزید خبریں :