Time 06 نومبر ، 2024
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج نیا ریکارڈ بنا کر منفی رجحان پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج نیا ریکارڈ بنا کر منفی رجحان پر بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کا آغا مثبت انداز میں ہوا/ فائل فوٹو 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج نیا ریکارڈ  بنا کر  منفی رجحان پر بند ہوا ہے۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور ایک موقع پر تاریخ کی بلند ترین سطح 92 ہزار 966 بنائی لیکن اس کے بعد کاروبار  کے اختتام تک انڈیکس میں کمی کا سلسلہ رہا جو 282 پوائنٹس کمی سے 92 ہزار 21 پر اختتام پذیر ہوا ہے۔

آج بازار میں 88 کروڑ 91 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 42 ارب روپے کم ہوکر 11 ہزار 816 ارب روپے ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 100  انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 92 ہزار 304 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جب کہ کاروباری دن کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 پوائنٹس تھی۔