23 فروری ، 2013
قاہرہ … مصر کے حزب اختلاف کے رہنما البرادعی نے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصری حزب اختلاف کے اعلیٰ رہنما محمد البرادعی نے آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی سالویشن فرنٹ کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس سے اتفاق کرتے ہیں اور ایک بڑا گروپ الیکشن کا بائیکاٹ چاہتا ہے۔ مصر میں پارلیمانی انتخابات 27 اپریل کو شیڈول ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق انتخابات کی تاریخ میں عیسائیوں کی تعطیلات کے درمیان میں آنے پر Coptic Church کے اعتراض کے بعد تبدیلی کا امکان ہے۔