23 فروری ، 2013
لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان دیگر صوبوں سے بہتر ہے، رحمان ملک بتائیں بلوچستان میں سیکڑوں افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے انہوں نے کیا کیا؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے لشکر جھنگوی کے ملزمان کو گرفتار کرنے سے متعلق بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتِ حال دوسرے صوبوں سے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک بتائیں بلوچستان میں سیکڑوں افراد کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کیلئے انہوں نے کیا کیا؟ ۔