پاکستان
23 فروری ، 2013

پشاور : بس حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی، اجتماعی نماز جنازہ ادا

پشاور : بس حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی، اجتماعی نماز جنازہ ادا

پشاور … پشاور کے علاقہ بدھو ثمر باغ میں بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی ، جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ 12 لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیمیں سرگرم عمل ہیں، حادثے کا مقدمہ بس ڈرائیور کیخلاف درج کرلیا گیا۔ پشاور کے علاقہ بدھو ثمر باغ میں بس حادثہ کے بعد فضاء سوگوار ہے، جمعہ کی شام مہندی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والی خواتین اور بچوں سے بھری بس نالہ بڈھنی میں گر گئی تھی، بیٹی کی رخصتی کا ارمان بدقسمت باپ کے دل میں ہی رہ گیا، اس حادثے نے ان کی اہلیہ، بیٹے اور دیگر رشتہ داروں کو بھی چھین لیا۔ بس حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے، جن کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ دوسری جانب لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن پورا دن جاری رہا، پاک آرمی کے غوطہ خور وں نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ بس حادثے کا مقدمہ تھانہ خزانہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ بس ڈرائیور کے خلاف درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور ڈرائیونگ کے دوران غفلت برتنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

مزید خبریں :